ہندستانی ہائی کمشنر نے وکرما سنگھے سے اقتصادی اصلاحات پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا

کولمبو، مئی۔ سری لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر گوپال باگلے نے جمعہ کو سری لنکا کے نو منتخب وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی اور اقتصادی اصلاحات اور ملک میں جمہوری عمل کے ذریعے استحکام کو برقرار رکھنے پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔کولمبو میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں کہاکی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم رانیل سے ملاقات کی۔ انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ انہوں نے سری لنکا کے تمام لوگوں کی بہتری کے لیے جمہوری عمل کے ذریعے سری لنکا میں اقتصادی بحالی اور استحکام کے لیے مسلسل تعاون پر بات چیت کی۔ ”یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے لیڈر اور پانچ بار وزیراعظم رہ چکے مسٹر وکرما سنگھے نے جمعرات کو چھٹی بار سری لنکا کی قیادت کے لیے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ سری لنکا اس وقت ایک بے مثال اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ملک میں سیاسی استحکام کی امید ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ وہ مسٹر وکرما سنگھے کی سربراہی میں نئی ​​حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ سفارت خانے نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی وابستگی جاری رہے گی۔ "ہندوستانی ہائی کمیشن سیاسی استحکام کا منتظر ہے اور سری لنکا کے وزیر اعظم کے طور پر مسٹر وکرما سنگھے کی حلف برداری کے بعد جمہوری طریقہ کار کے مطابق قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔” مسٹر وکرما سنگھے نے آج صبح وزیر اعظم کے دفتر میں چارج سنبھال لیا۔ وزیر اعظم کی کرسی 1948 کے بعد سے ملک کے سب سے بڑے معاشی بحران کے درمیان 9 مئی کو صدر گوتبایا راج پکشے کے بھائی مہندا راج پکشے کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Related Articles