گولفر دکشا نے گولڈ میڈل جیتا

کیکسیاس ڈو سل (برازیل)مئی ۔ہندوستان کی گولفردکشا ڈاگر نےامریکہ کی ایشلین گریس جانسن کو شکست دے کر ڈیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت لیا ۔ ڈیف اولمپکس میں یہ ان کا دوسرا تمغہ ہے۔ 21 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے بدھ کے روز ٹائٹل میچ میں جانسن کو 5-4 سے شکست دی ۔ دکشا نے کوارٹر فائنل میں اسپین کی امیلیا گونزالیز پوڈبیکانین کو 6-5 سے اور سیمی فائنل میں ناروے کی اینڈریا ہووسٹین کو 5-4 سے شکست دی ۔ ہندوستان نےاس کےعلاوہ بیڈمنٹن مقابلوں میں دو طلائی اورایک کانسی کا تمغہ جیتا ۔ ویمنز سنگلز میں 18 سالہ جرلن جیراچگن نے آسٹریا کی کیٹرین نوڈولت کو 21-17، 21-18 سے شکست دی ۔ ابھینو شرما کو لتھوانیا کےاگنس ریزنیکا سے 21-16 21-6 سے ہرا کر کانسی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا ۔

 

Related Articles