بابر کی سالگرہ پر کونسی ٹیم کے کپتان نے کیک کا سرپرائز دیا؟

میلبرن،اکتوبر۔کرکٹ کی دنیا میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے میلبرن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس ہوئی جس دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، بابر اعظم کے لیے سالگرہ کا کیک لائے۔اس موقع پر بابر نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جس کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر اعظم کی سالگرہ اور کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی اس کے علاوہ دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔کپتان نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Related Articles