حوثی ملیشیا امن کے قیام کے امکانات کو مسلسل تباہ کررہی ہے: یمنی حکومت

صنعاء،مئی ۔یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حوثی باغی ملیشیا اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کرکے اور انسانی ہمدردی کے پہلوؤں سے متعلق اس کی شقوں پر عمل درآمد سے انکار کر کے یمن میں امن کے امکانات کو کمزور کر رہی ہے۔ یمنی حکومت تعزمیں حوثیوں کا محاصرہ ختم کرنا ہے مگر حوثی باغی تعز کا محاصرہ ختم کرانے میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سبا) کے مطابق وزیراعظم نے یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملک میں امن وامان کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔معین عبدالملک نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی پاسداری اور اس کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے نفاذ کے لیے حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس پر عمل درآمد کروائے۔یمنی وزیر اعظم نے جنگ بندی کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یمن میں انسانی مصائب کے خاتمے، تنازعات کے متفقہ حل اور جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

Related Articles