یورپی یونین کی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

رام اللہ،مئی۔آج بدھ فلسطین میں یورپی یونین کے مشن نے جنین کیمپ اور شہر پرقابض اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کے دوران قطرکے الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کی فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک پریس بیان میں یورپی "مشن” نے "ابو عاقلہ” کی شہادت پر اپنے صدمے کا اظہار کیا اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تیز رفتار اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس سے قبل بدھ کو فلسطینی وزارت صحت نے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوج نے قطری ٹی وی کی نامہ نگار کو جنین پر چھاپے کے دوران گولیوں سے نشانہ بنا کر شہید کیا۔ایک بیان میں قطری الجزیرہ چینل نے ابو عاقلہ کی موت کا براہ راست ذمہ دار اسرائیلی ریاست کو ٹھہرایا اور کہا ہے کہ یہ اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر صحافیہ کو ماوروائے عدالت شہید کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شیریں ابو عاقلہ الجزیرہ کی پہلی فیلڈ نامہ نگاروں میں سے ایک تھیں اور ایک چوتھائی صدی تک وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی قبضے کی جنگوں، حملوں اور حملوں اور اسرائیلی جرائم کی کوریج کرتی رہی ہیں۔حماس نے الجزیرہ ٹی وی کی نامہ نگارکی شہادت کو اسرائیل کی بربریت کی تازہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب ریاست کے جنگی جرائم سے ہرطبقے کے فلسطینی متاثر ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیرین ابو عاقلہ کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

Related Articles