بارہمولہ میں تصادم آرائی، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،  شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں جاری تصادم میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 52 آر آر، 176 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی صبح کریری کے سلوسہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جب تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشکوک جگہ پر پہنچی تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے کہا کہ تصادم میں اب تک ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محاصرے میں میں دو یا تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں ہفتہ رواں کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والا یہ دوسرا تصادم ہے۔ کریری میں ہونے والے گزشتہ تصادم کے دوران تین جنگجو اور پانچ سیکورٹی فورسز اہلکار از جان ہوئے تھے۔

Related Articles