سوا پانچ کروڑ گھروں میں پہنچ چکا ہے نل سے پانی:شیکھاوت

نئی دہلی،نومبر۔ جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل سے پانی پہنچانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور ابھی تک سوا پانچ کروڑ سے زیادہ گھروں میں صاف پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرائی جاچکی ہے۔مسٹر شیکھاوت نے منگل کو کہا ،’’جل جیون مشن کی وجہ سے ملک کے دیہی علاقوں میں بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔سال 2014 تک ہر گھر میں نل سے صاف پانی پہنچانے کے مقصد سے شروع کئے گئے جل جیون مشن کے تحت اب تک 5.25 کروڑ دیہی گھروں میں پینے کے صاف پانی کا کنیکشن دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریک سے 2019 میں شروع کیا گیا جل جیون مشن اب ان لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا ہے جنہیں نل کے جیسی سہولیات کے لیے اچھوت سمجھا جاتا تھا۔ اس تناظر میں، مسٹر شیکھاوت نے مسٹر مودی کی کل کی تقریر کا بھی حوالہ دیا جس میں وزیر اعظم نے کہا، مجھے خوشی ہے کہ مدھیہ پردیش کے دیہی علاقوں میں 30 لاکھ خاندانوں کو اب جل جیون مشن کے تحت نل کا پانی مل رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق ہمارے قبائلی علاقوں سے ہے۔ آج اگر ملک کے کروڑوں خاندانوں کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے تو وہ اسی ارادے سے قبائلی خاندانوں تک پہنچ رہا ہے۔‘‘

Related Articles