یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کی جدہ آمد

جدہ،اپریل ۔ یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعد آل جابر، مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ مکرمہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔

Related Articles