ہنر ہاٹ میں خواتین کاریگروں کو شاندار موقع ملا: نقوی
نئی دہلی، اپریل۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کو کہا کہ ہنر ہاٹ سے نو لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دست کاروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ خواتین کاریگر ہیں۔مسٹر نقوی نے 40ویں ہنر ہاٹ کے اختتام کے موقع پر ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کا انعقاد16 اپریل سے 27 اپریل تک کیا جائے گا۔ ممبئی میں چل رہی اس ہنر ہاٹ میں اب تک تقریباً 20 لاکھ لوگ آ چکے ہیں۔ اندازہ کے مطابق 27 اپریل کو ہنر ہاٹ کے اختتام تک یہ تعداد 25 لاکھ کو عبور کر جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے کونے کونے سے دستکار، اور کاریگر دیسی مصنوعات کی زبردست فروخت سے بہت پرجوش ہیں۔ انہیں بڑے پیمانے پر آرڈر بھی مل رہے ہیں۔ ممبئی ہنر ہاٹ میں ملک کی 31 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1000 کاریگروں، دست کاروں نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ممبئی اور ملحقہ علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں دستکاروں، کاریگروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ سرکس، لیزر لائٹ شو اور ملک کے نامور فنکاروں کے بہترین گانوں اور موسیقی کے پروگرام یہاں آنے والوں کی توجہ کا مرکز رہے۔مسٹر نقوی نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کو یادگار بنانے کے لیے منگل کو ہنر ہاٹ میں مختلف گانوں اور موسیقی کے پروگراموں اور لیزر لائٹ شو کے ساتھ ایک عظیم الشان میگا شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اقلیتی امور کی وزارت کے سینئر افسران اور اہلکار، جو ہنر ہاٹ کے سفل سفر کے ساتھی تھے، جو ماضی میں اقلیتی امور کی وزارت میں کام کرتے رہے ہیں اور نامور فنکاروں کو بھی میگا شو کے دوران نوازا جائے گا۔ اقلیتی امور کی وزارت کے سابق سکریٹریوں راکیش گرگ،،امیزنگ لیوکھام، شیلیش اور پی کے داس، موجودہ سکریٹری رینوکا کمار، اقلیتی امور کی وزارت کے سابق ایڈیشنل سکریٹری، اور قومی اقلیتی کمیشن، ایس کے دیو ورمن، وزارت کے جوائنٹ سکریٹریوں ایس پی سی بخشی اور سرینواس ڈنڈا، وزارت کے جوائنٹ سیکرٹریوں نگار فاطمہ صاحبہ اور نروپما کوٹرو، وزارت کے سابق جوائنٹ سیکرٹریوں جان عالم اور منوج کمار سیٹھی، وزارت کے سابق جوائنٹ سکریٹری راکھی گپتا بھنڈاری، این ایم ڈی ایف سی کے سابق سی ایم ڈی شہباز علی، وزارت کے سابق ڈائریکٹر پی کے ٹھاکر اور دیگر کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس کے علاوہ مشہور فنکار جیسے پنکج ادس، پونیت اسر (مہابھارت)، انو کپور، سریش واڈیکر، کیلاش کھیر، سدیش بھوسلے، روپ کمار راٹھوڑ، سونالی راٹھوڑ، طلعت عزیز، الطاف راجہ، شبیر کمار، راجو سریواستو، شیلیندر سنگھ، سادھنا سرگم، دلیر مہدی، دلباغ سنگھ، نوران سسٹرز، اپاسنا سنگھ، ہمسر حیات، احسان قریشی، بھوپندر سنگھ بھوپی، صابری برادرس، بھومی ترویدی، ہنسیکا ایئر، تریچور برادرز، کویتا پوڈوال، موہت کھنہ، ریکھا راج، جونیئر محمود، رانی اندرانی، پریم بھاٹیہ سمیت دیگر فنکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان فنکاروں نے ملک میں منعقد ہوئے مختلف ہنر ہاٹوں میں اپنے پروگرام پیش کرچکے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ ہنر ہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے ووکل فار لوکل اور سودیشی سے سواولمبن کا ایک مضبوط، کامیاب اور موثر پروجیکٹ ثابت ہوا ہے۔ ہنر ہاٹ نے جہاں ایک طرف ملک کی قدیم دستکاری کے پریزرویشن، پروٹیکشن، پرموشن میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں نو لاکھ 50 ہزار سے زائد کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ان میں سے 50 فی صد خواتین کاریگر ہیں۔