گریٹ برٹش ریل سیل کا آغاز، کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا گیا

راچڈیل،اپریل۔ بدترین مہنگائی کی لہر اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے وقت ریل کے کرایوں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اپریل اور مئی کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کو تقریبا نصف فیصد تک کمی دی جائے گی، اس اقدام سے مسافروں یا سیاحت کیلئے نکلنے والے خاندانوں کو بھر پور فائدہ ہوگا،ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے گریٹ برٹش ریل سیل کا آغاز کیا ہے جس کے ساتھ اس موسم بہار میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹرین ٹکٹس میں کمی کی گئی لیکن تمام سفروں کا صرف 1 فیصد اس فروخت سے متاثر ہونے کا امکان ہے ’مہم برائے بہتر ٹرانسپورٹ‘ نے کہا کہ یہ اقدام صرف ایک پہلا قدم تھا اور بڑے پیمانے پر سالانہ کرایوں میں اضافے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا جب کہ لیبر نے نشاندہی کی کہ ٹکٹس کی یہ فروخت مئی کی نصف مدت کی تعطیلات سے پہلے ختم ہو جائے گی اور اس وجہ سے بہت سے خاندان فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے اور ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سیکرٹری فرانسس اوگریڈی نے کہایہ سرخی پکڑنے والی چال سے مسافروں کو بالکل بھی مدد نہیں ملے گی ،کام کرنے والے لوگوں کو ہر روز سستے ریل سفر کی ضرورت ہوتی ہے تمام ریل آپریٹرز کے حصہ لینے کی وجہ سے یہ فروخت اپنی نوعیت کی پہلی قرار دی گئی ہے جس نے مانچسٹر سے نیو کیسل کے سفر کو صرف10پائونڈ سے کم کر دیا ہے، لندن سے ایڈنبرا کی کچھ سروسز پر سیٹیں44سے22 پائونڈ تک گر گئیں دیگر بچتوں میں یارک سے لیڈز تک کی ایک سنگل کی قیمت 5.60سے کم کر کے2.80پائونڈ، لندن سے کارڈف کو47سے کم کر کے 25پائونڈ، پورٹس ماؤتھ ہاربر سے Penzance کو 45.70سے کم کر کے22 پائونڈز تک کر دیا گیا ہے، ٹکٹوں کو منتخب پیشگی کرایوں پر جاری کیا گیا تھا، مسافر انہیں نیشنل ریل کی ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں اور پْرسکون اوقات میں بین شہر سفر پر بہترین بچت ملنے کا امکان ہے، حکومت کو لوگوں کو ٹرینوں پر واپس لانے کے لیے ایک جنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ مہینے ریل کے استعمال کے ساتھ وبائی مرض سے پہلے کی سطح کا اوسط صرف 75 فیصد تھا، کار کا استعمال اب تقریباً 93فیصد مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔ وزراء زندگی کے دباؤ کی لاگت کو دور کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں،گرانٹ شیپس کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس اقدام سے گھرانوں کو مدد ملے گی، بڑھتے ہوئے بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرتے ہوئے برطانیہ بھر کے سفر کو برداشت کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں، مسافر 25 اپریل سے 27مئی کے درمیان آف پیک کرایوں پر کم سفر کرنے کے اہل ہوں گے، عہدیداروں نے کہا ہے کہ آدھی قیمت والے ریل ٹکٹ کی پیشکش کرنا ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نہ صرف خاندانوں کو مدد ملے گی بلکہ ریل کے سفر کی طرف لوگوں کی کشش بڑھے گی۔

Related Articles