گلوبل وارمنگ، سخت جان کیکٹس پودے بھی ناپید ہوجانے کا خطرہ

پیرس ،اپریل۔ ایک نئی تحقیق میں گلوبل وارمنگ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سخت جان کیکٹس پودے بھی بڑھتی ہوئی گرمی برداشت نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے جاری مفروضے کہ مشہور صحرائی پودے زیادہ گرمی کے ساتھ پروان چڑھیں گے کو چیلنج کرتے ہوئی نئی تحقیق کا کہنا ہے کہ کیکٹس کی 60فیصد نسلیں آنے والی دہائیوں میں کم مہمان نواز موسموں میں ختم ہو جائیں گی کیونکہ گلوبل وارمنگ کا آغاز ہونے والا ہے۔ سائنسدانوں نے نیچر پلانٹس میں رپورٹ کیا کہ2070تک موسمیاتی تبدیلی، رہائش گاہ کے نقصان اور دیگر تناؤکی وجہ سے کیکٹس 90فیصد تک ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔ سمندر کی سطح کے صحراؤں سے لے کر اینڈیز کے اونچے پہاڑوں تک، مکمل طور پر خشک ماحولیاتی نظام سے لے کر مرطوب گھنے جنگلات تک پورے امریکا میں پھیلی ہوئی کیکٹس کی تقریباً 1500اقسام مختلف آب و ہوا میں رہتی ہیں۔

 

Related Articles