غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری
غزہ،اپریل۔العربیہ چینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملیکیے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خبروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے عیسیٰ البطران مرکز پر12 میزائل داغے جن میں مادی نقصان کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی غزہ میں زیتون کے مقام پر حماس کے ٹھکانے قریش پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں ٹھکانے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ازیں بدھ کو اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ راکٹ ایک کھیت میں گرا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔