شاہ سلمان کی طلباء کی چھٹیوں میں ترمیم کرنے کی ہدایت

الریاض،اپریل۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے تمام طلباء و طالبات کے لیے چھٹی کے آغاز میں ترمیم کی ہدایت کی ہے کہ جس کے مطابق جمعرات بیس رمضان المبارک بہ مطابق 21 اپریل 2022ء سے تعطیلات شروع کریں۔شاہ سلمان کی طرف سے طلبا کی بہتری کی خاطر تعطیلات میں ترمیم کا حکم دیا گیا ہے۔یونیورسٹی اور عمومی تعلیم کے مراحل کے لیے اس سال عید الفطر کی مبارک تعطیلات تعلیمی کیلنڈر کے مطابق شروع ہوں گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے عمومی تعطیل کا آغاز پیر 24 اپریل 2022 کو کام کے دن کا اختتام سے ہوگا۔

 

Related Articles