وزیر اعلیٰ کے سامنے شہری ترقیات کے شعبے کے 05 محکموں – شہری ترقیات، شہری روزگار اور محکمہ غربت خاتمہ، ہائوسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے محکمے، ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے محکمے کے تحت وزیر اعلیٰ کو ایک پریزنٹیشن دی گئی
لکھنؤ: اپریل .آج یہاں شاستری بھون میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے شہری ترقیات کے شعبے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے تحت پانچ محکموں – شہری ترقیات، محکمہ شہری روزگار اور غربت خاتمہ ، ہاوسنگ اور شہری منصوبہ بندی کے محکمے، ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے محکمے کی طرف سے پریزنٹیشنز دی گئیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری ا?بادی ریاست کی کل ا?بادی کا 24 فیصد ہے جو ریاست کی جی ڈی پی میں 65 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔ ہماری حکومت صحت مند اور ا?لودگی سے پاک شہروں، شہر کی ترقی، اعلیٰ سطح کی جدید شہری سہولیات اور ای گورننس کے لیے پرعزم ہے۔ ٹاو?ن پلاننگ کرتے وقت ہمیں عوام کی مستقبل کی ضروریات اور امنگوں کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر ضلع/ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں منصوبہ بندی کا کام صرف ٹاو?ن پلانر/پروفیشنل کو کرنا چاہیے۔ غیر منصوبہ بند ترقی مستقبل کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو لینڈ بینک کی توسیع کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔ شہری اداروں کو مالی خود کفالت کے لیے منصوبہ بند کوششیں کرنای ہوں گی۔ نزول اور اربن سیلنگ سے متعلق ریکارڈز کو اگلے دو سالوں میں ڈیجیٹائز کیا جائے۔ تمام شہروں کے لیے ماسٹر پلان تیار کریں۔ بلدیاتی اداروں میں بلڈنگ ضابطہ تیار کیے جائیں۔ برسوں سے ایک ہی جگہ پر کام کرنے والے اہلکاروں کے تبادلے کیے جائیں۔ ترقیاتی حکام کے کام کرنے کے انداز کو شفاف بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری دنیا نے پریاگ راج کمبھ 2019 دیکھا ہے۔ عالمی سطح پر کمبھ کے دوران مذہبی اور روحانی لطف کے ساتھ صفائی، سلامتی اور نظم و نسق کی ایک انوکھی مثال پیش کی گئی جسے سب نے سراہا۔ اب جبکہ پریاگ راج مہاکمبھ-2025 قریب ہے لوگوں کو ہم سے بہت زیادہ امیدیں ہوں گی۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے پریاگ راج مہاکمبھ -2025 کو عظیم الشان بنانے کی تیاری کی جانی چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کا حق ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں کی گئی بے مثال کوششوں کی وجہ سے اب وندھیہ اور بندیل کھنڈ علاقوں کے گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا خواب بھی پورا ہو رہا ہے۔ ہر گھر نل کی قرارداد کے ساتھ مرحلہ وار تمام شہری اداروں میں کام کیا جائے۔ ہمارا ہدف اگلے دو سالوں میں کم از کم 50 فیصد ا?بادی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پردھان منتری ا?واس یوجنا نے غریبوں کواپنا گھر کا خواب پورا کیا ہے۔ اس مہم میں اتر پردیش کو قومی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ اگلے چھ ماہ میں 2.51 لاکھ نئے مکانات کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ تیزی سے کام کیا جانا چاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام میونسپل کارپوریشنوں میں الیکٹرانک بس سروس شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کا مقصد شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اچھی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ٹھوس کوششیں کی جائے۔ 14 شہروں میں چلنے والی ای بسوں کے بیڑے کو اگلے 100 دنوں میں دوگنا کر دیا جائے۔ مقامی ڈیمانڈ کے مطابق اس سروس کو نئے روٹ پر بھی شروع کیا جائے۔ سٹی بس سروس کو موبائل ایپ سے جوڑنے کی کوشش کی جائے۔ اس سے عوام کو سہولت ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کاشی، میرٹھ، گورکھپور، بریلی، جھانسی اور پریاگ راج کو میٹرو ریل سروس سے جوڑنے کے لئے ضروری کارروائی مکمل کی جائے۔ گورکھپور میٹرو لائٹ پروجیکٹ کا کام 06 ماہ کے اندر شروع کرنے کی تیاریاں کی جائیں۔ کاشی، میرٹھ، بریلی، جھانسی اور پریاگ راج میں میٹرو لائٹ یا میٹرو نیو پروجیکٹس کے لیے پری فزیبلٹی اسٹڈی/ڈی پی ا?ر تیار کیا جانا چاہیے۔ وارانسی، مرزا پور اور چترکوٹ میں جلد از جلد روپ وے سروس شروع کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی تحریک سے اتر پردیش اسمارٹ بن رہا ہے۔ا سمارٹ سٹی پروجیکٹ میں بروقت اور معیار کا خیال رکھا جائے۔ ا?ئندہ پانچ سالوں میں 220 شہروں کو اسمارٹ بنانے کے ہدف کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ مشن پنک ٹوائلٹ کے تحت خواتین کی سہولت کے لیے اگلے 100 دنوں کے اندر 10000 نئے ٹوائلٹ روم بنائے جائیں۔ شہروں میں ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے میں بہتری کی ضرورت ہے۔ اگلے 100 دنوں میں ہمارا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ اس سروس کا فائدہ تمام گھرانوں تک پہنچے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ای گورننس کے تحت ا?ئندہ چھ ماہ میں تمام میونسپل کارپوریشنوں میں 100فی صدا?ن لائن میوٹیشن سروس فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔ پانی اور گٹر کے کنکشن کے لیے مکمل طور پر ا?ن لائن سروس تیار کی جائے۔ اسی طرح اگلے دو سالوں میں تمام میونسپل کارپوریشنوں/میونسپلٹیوں میں 100فی صد ا?ن لائن میوٹیشن کی سہولت ہونی چاہیے۔ شہری اداروں میں تمام شہری خدمات کو مکمل طور پر ا?ن لائن کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ تمام بلدیاتی اداروں میں ا?ن لائن پلان کی منظوری کا نظام وضع کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 01 لاکھ سے زائد ا?بادی والے تمام شہری اداروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ ہمیں یہ کام اگلے پانچ سالوں میں مکمل کرنا ہے۔ تمام میونسپل کونسلوں میں سیپٹیج مینجمنٹ کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانہا گوشالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ اتر پردیش میں کوئی بے گھر نہیں رہے گا۔سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر کے مطابق تمام غریب، بے گھر، درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، خانہ بدوش ذات، پسماندہ اور محروم اور دیگر غریب خاندانوں کو رہائشی لیز پر دی گئی زمین اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرین فیلڈ ٹاو?ن شپ، ایودھیا سے متعلق ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیے۔