روس کی دوست ممالک کو سستا تیل بیچنے کی پیشکش

ماسکو،اپریل۔ روس نے یوکرین کے معاملے پر عائد عالمی پابندیوں کے بعد دوست ممالک کو تیل کی مصنوعات سستے داموں پر فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے، روسی وزیر توانائی نکولائی شولگینوف نے غیر ملکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو حکومت دوست ممالک کو کم قیمتوں پر تیل مصنوعات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس 80ڈالر سیلے کر 150ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل فراہم کرسکتا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ ماسکو حکومت کی توجہ تیل کی انڈسٹری کو فعال رکھنے کیلئے کیا گیا ہے.

 

Related Articles