وزیر اعظم نریندر مودی نے بھُج میں کے کے پٹیل ہاسپٹل کا افتتاح کیا

نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نےبھُج میں مرینگو ایشیا ہیلتھ کیئر نیٹ ورک اسپتال -کے کے ہاسپٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میں بھُج ور گجرات کے لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ زلزلے کے سبب ہونے والی تباہی کو پیچھے چھوڑ کر کچھ کے لوگ اپنی سخت محنت سے اس شعبہ کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ میں لیووا پٹیل ٹرسٹ کی کوششوں کو سراہتا ہوں جنھوں نے بھج میں جدید ترین سپراسپیشلٹی اسپتال قائم کیا۔ یہ اسپتال کچھ کے لوگوں کی معالجات سے متعلق ضروریات کو پورا کرے گا۔مرینگو ایشیا ہیلتھ کیئر کے بانی رکن، مینجنگ ڈائرکٹر اور سی ای اوڈاکٹر راجیو سنگھل نے کہا کہ ہم اپنے نیٹ ورک کے اسپتالوں میں اعلی ترین ماہرین، معالجاتی سہولیات اور جدید ترین تکنیک مہیا کراتے ہیں تاکہ کوئی بھی مریض علاج سے محرم نہ رہے۔ ہم مریضوں کو وسیع معالجاتی سہولیات فراہم کرنے کا بھروسہ دیتے ہیں اور مریضوں کو ترجیح دینے کے نظریہ کے ساتھ ہم مریض کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔اس موقع پر موجود اہم شخصیات میں مسٹر بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات کے وزیر اعلی کے وزیر اعلی، سوامی مہنت پرانی دھرم نندن دسنجی سوامی(مرکزی وزیر صحت)، منسکھ بھائی مانڈویا(وزیر صحت گجرات)، کیشو بھائی پٹیل(وزیر تعلیم، گجرات)جیتو بھائی ودھانی اور ڈاکٹر نیمابین آچاریہ (ترجمان گجرات سرکار) بھی شامل تھے۔ افتتاح کے موقع پرتقریباً20,000لوگ موجود تھے جو سپراسپیشلٹی اسپتال کھلنے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔خیال رہے کہ مرینگو ایشیا ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے تیسرے اسپتال کے کے پٹیل ہاسپٹل کے افتتاح کے ساتھ نیٹ ورک میں بیڈس کی مجموعی تعداد 1300کو عبور کرگئی ہے، جہاں تقریباً3500کارکن اور تقریباً450ڈاکٹر مریضوں کو اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ اس ہیلتھ کیئر نیٹ ورک میں سبھی فیصلے مریضوں کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔کے کے پٹیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر لیووا پٹیل ٹرسٹ نے کی ہے۔

Related Articles