وزیر داخلہ کی انتہائی مایوس کن انداز میں یوکرینیوں کیلئے ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر معذرت

لندن ،اپریل۔ وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ’’انتہائی مایوس کن انداز میں‘‘ ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر معذرت کی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں یوکرینی پناہ گزین برطانیہ میں داخل ہونے سے محروم رہے۔ محترمہ پٹیل نے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک چوتھائی یوکرینی شہریوں کو ویزے جاری کئے جاسکے تھے، جس کے نتیجے میں 12000پناہ گزین برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔ پناہ گزینوں کے میزبانوں نے بیوروکریسی اور یوکرین کے لئے ہومز اسکیم میں تاخیر پر تنقید کی ہے۔ جمعہ کو شائع ہونے والے ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت جنگ سے فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کو 40900ویزے جاری کر چکی ہے۔ جاری کئے گئے ویزوں میں سے 28500 یوکرین فیملی سکیم کے تحت تھے۔ ہومز اسکیم کے تحت 12500ویزے جاری ہوئے، جن کے تحت لوگوں کو یوکرینی پناہ گزینوں کی برطانیہ آمد پر کفالت کی اجازت دی گئی ہے۔ فیملی سکیم کے تحت 10800اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 1200پناہ گزین برطانیہ پہنچے۔ محترمہ پٹیل نے کہا کہ یہ اعدادوشمارمکمل طور پر یہ مایوس کن ہیں، میں خود مایوسی کے ساتھ معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے ویزا سسٹم میں وقت لگتا ہے۔ محترمہ پٹیل دوسری حکومتی وزیر ہیں، جنہوں نے اس ہفتے مہاجرین کے وزیر لارڈ ہیرنگٹن کے بعد تاخیر پر معذرت کی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’’ناکافی‘‘ ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ برطانیہ میں آنے والے یوکرینی پناہ گزینوں کی تعداد یورپی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ جرمن حکومت نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ اس نے 300000یوکرینی پناہ گزینوں کو قبول کیا ہے جبکہ 20000آئرلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ محترمہ پٹیل نے کہا جرمنی یورپی یونین میں شامل ملک ہے، جس کی وجہ سے وہاں ویزا چیک نہیں ہیں، ان کی سرحدیں کھلی ہیں۔ اس کے برعکس ہم ایک آزاد تیسریملک ہیں اور ہم لوگوں کو پرتپاک استقبال کے ساتھ اپنے ملک میں لانا اور تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیون میں ٹورنگٹن سے تعلق رکھنے والے فروٹ فارمر کرس ٹیٹرسال ایک پناہ گزین خاندان کے لئے ویزا منظور ہونے کا بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔ مسٹر ٹیٹرسال اور ان کی اہلیہ این نے کہا کہ وہ ایلینا نامی خاتون، اس کے بوڑھے والدین اور جوان بیٹی کے لئے ویزا کی درخواستیں جمع کرانے کے بعد طویل انتظار کر رہے ہیں۔ پولینڈ میں انتظار کرنے والی فیملی کو بتایا گیا کہ درخواست چھ دن قبل قبول کر لی گئی ہے۔ مسٹر ٹیٹرسال نے کہا میں پریشان ہو رہا ہوں کہ ان کے لئے چھ دن چھ سال کے برابر ہیں۔

 

Related Articles