سشانت سنگھ کیس، سی بی آئی کا معلومات کی فراہمی سے انکار

ممبئی ،اپریل۔آنجہانی بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اس دنیا کو الوداع کہے ہوئے تقریباً دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ 14 جون 2020 کو اداکار کی بے وقت موت سے ان کے ہزاروں لاکھوں مداحوں کو افسردہ کردیا تھا۔ سشانت کے مداح آج بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ایک آر ٹی آئی (اطلاعات حاصل کرنے کا حق) داخل کی گئی تھی ، جس کے جواب میں سی بی آئی نے اس معاملے میں کوئی بھی معلومات شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سی بی آئی نے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ ‘ تفیش کا عمل جاری ہے، اس معاملے میں پیش رفت کے بارے میں معلومات شیئر کرنے سے تفیش کے عمل میں روکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ لہذا اس حوالے سے کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں۔ حالانکہ سی بی آئی کے اس جواب سے اس بات کا انکشاف ہوگیا ہے کہ معاملے کی تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سشانت کے مداح آج بھی ٹوئٹر پر سشانت کے لیے مہم چلاتے رہتے ہیں۔ سشانت کے اہل خانہ بھی مسلسل اداکار کے لیے انصاف کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی خاص پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

Related Articles