پنجاب کانگریس کے صدر راجہ برار کی راہل سے ملاقات
نئی دہلی، اپریل۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو پنجاب کانگریس کے نو منتخب صدر امریندر سنگھ راجہ برابر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پنجاب میں تنظیم کو مضبوط کرنا ہے مسٹر برار کے ساتھ، نو مقرر کردہ ورکنگ صدر بھارت بھوشن آشو، پنجاب اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ اور ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر راج کمار نے آج صبح یہاں مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران کانگریس کے پنجاب انچارج ہریش چودھری بھی موجود تھے۔میٹنگ کے بعد مسٹر گاندھی نے فیس بک پر لکھا، ’’پنجاب کانگریس کی نو منتخب ٹیم کو میری دلی مبارکباد۔ پنجاب کی ترقی اور حقوق کی جنگ کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ملک کی خوشحالی کے لیے ہم آہنگی اور امن کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ‘ہم نفرت، تشدد اور تنہائی کی پالیسی کی وجہ سے اپنے پیارے ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔ ترقی کی راہیں بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی سے ہموار ہوتی ہیں۔ آئیے ایک منصفانہ اور جامع ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہوں۔