ایران کی امارات کو خطے میں اسرائیلی موجودگی پر سخت وارننگ
ابو ظبی،اپریل۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے اپنے اماراتی ہم ہم منصب عبداللہ بن زاید آل نھیان نے خطے میں اسرائیلی دشمن کی مومودگی پر سخت الفاظ میں تنبیہ کی ہے۔ ان کا اشارہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی طرف تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفون پر بات کی۔ دونوں رہ نماؤں کیدرمیان شام، مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت، ویانا مذاکرات، دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ صہیونی ہیں اس وقت بھی خطے میں امن و استحکام کی تباہی کا بنیادی محرک ہیں۔ صہیونیوں کی خطے میں موجودگی پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔بحران پیدا کرنے والے صہیونی عناصر کو خطے میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔امیر عبداللھیان نے کہا کہ انہوں نے اماراتی وزیرخارجہ سے بات کرتے ہوئے ان پردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانے کے اقدامات اور وفود کے تبادلے کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دوسری جانب اماراتی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا ابو ظبی کے اور تہران دونوں کے مفاد میں ہے۔