ملک کی بہتری کے لیے اجتماعی طاقت محسوس کی ہے: مودی

جوناگڑھ، اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو گجرات کے جوناگڑھ کے گاٹھیلا میں واقع امیا ماتا مندر میں منعقدہ 14 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے رام نومی کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور ملک کی بہتری کے لئے انہوں نے اجتماعی طاقت اور فکر کو محسوس کیا ہے۔مسٹر مودی نے مندر کے یوم تاسیس اور رام نومی کے مبارک موقع پر موجود لوگوں کو مبارکباد دی۔ چیترا نوراتری کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماں سدھی دتری عقیدت مندوں کی تمام خواہشات کو پورا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ریاست اور ملک کی بہتری کے لئے اجتماعی طاقت اور فکر کو محسوس کیا ہے۔ ایودھیا اور پورے ملک میں رام نومی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے 2008 میں مندر کو وقف کرنے اور پچھلے کئی برسوں سے امیا ماتا کو متھا ٹیکنے کا موقع ملنے پر بھی شکریہ کا اظہار کیا۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ روحانیت اور پوجا کے نقطہ نظر سے ایک اہم مقام ہونے کے علاوہ گاٹھیلا میں واقع امیا ماتا مندر سماجی شعور اور سیاحت کی جگہ بن گیا ہے۔ امیا ماتا کی مہربانی سے سماج اور عقیدت مندوں نے بہت سے عظیم کام کیے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ ماتا امیا کے عقیدت مند ہونے کے ناطے لوگوں کے لیے دھرتی ماں کو کوئی نقصان پہنچانا ممکن نہیں ہے۔ چونکہ ہم اپنی ماں کو غیر ضروری ادویات نہیں دیتے، ہمیں اپنی زمین پر بھی غیر ضروری کیمیکل استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے پانی کے تحفظ کی اسکیموں جیسے فی بوند زیادہ فصل کے ذریعے زمین کے رقبے کو محفوظ کرنے کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ریاست کے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے دور میں چلائی گئی عوامی تحریک کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانی بچانے کی تحریک میں کوئی نرمی نہیں دے سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مادر وطن کو کیمیکلز سے بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے اور کیشو بھائی نے پانی کے لیے کام کیا اسی طرح موجودہ وزیر اعلیٰ مادر وطن کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles