خالد مشعل کی تل ابیب کے فدائی حملہ آور کے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت
دوحا،اپریل۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ روز اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک فدائی حملے میں تین غاصب صہیونیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی مجاھد رع حازم کے والد سے ٹیلی فون پر بات کی۔حماس رہ نما نے شہید فلسطینی فدائی کے والد سے بات کرتے ہوئے رعد حازم کے اقدام کی تحسین کی۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے رعد حازم کے والد نے کہا کہ ان کے بیٹے نے فلسطینی قوم پر مسلط قابض دشمن کے خلاف اور قوم کی آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔اس موقعے پر خالد مشعل نے شہید کے والد سے کہا کہ ان کے بیٹے نے ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کی نئی نسل قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے اور دشمن فلسطینی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید رعد حازم کی شہادت کے نہ صرف فلسطینی قوم بلکہ پوری مسلم امہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے فدائی حملے سے فلسطینی قوم کو ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملا ہے۔ فلسطینی قوم کی فتح ونصرت قریب ہے اور دشمن زوال کا شکار ہو کر رہے گا۔