قومی عطیات مہم میں شاہ سلمان اور ولی عہد کے دل کھول کرعطیات

ریاض،اپریل۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلاحی خدمات کے لیے قومی عطیات مہم کا افتتاح کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کے روز اس مہم میں 30 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال عطیہ کیے ہیں۔یاد رہے کہ سعودی قیادت نے رمضان کے دوران سماجی کفالت کے فروغ کے لیے عطیات مہم کی منظوری دی ہے۔ قیادت کی خواہش ہے کہ سعودی شہری اور یہاں مقیم غیر ملکی اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کریں۔ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الغامدی نے قومی عطیات مہم میں گراں قدر عطیات دینے پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈاکٹر عبداللہ الغامدیالغامدی فلاحی خدمات کے لیے قائم قومی پلیٹ فارم احسان کی نگراں کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کے فیاضانہ عطیات سے عوام میں اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک پیدا ہوگی۔انہوں نے احسان پلیٹ فارم کی سرپرستی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت فلاحی خدمات کے میدان میں عالمی سطح پر مثالی حیثیت بنائے ہوئے ہے۔ احسان پلیٹ فارم جیسے موثر ڈیجیٹل سسٹم میں سرمایہ کاری سے معاشرے میں عطیات کا نیا اور آسان نظام قائم ہوا ہے۔یاد رہے کہ شاہ سلمان بن سلمان کی منظوری کے بعد احسان فلاحی پلیٹ فارم کے تحت گذشتہ برس پہلی مرتبہ قومی عطیات مہم چلائی تھی۔اس سال دوسری مرتبہ دوسری مہم چلائی جا رہی ہے۔ پہلی مہم کے دوران ایک ارب 470 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع ہوئے تھے جن سے 44 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ افراد کو فائدہ پہنچا تھا۔

Related Articles