رنبیر اور عالیہ ہنی مون کیلئے کہاں جائیں گے؟
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جہاں شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تو وہیں اْن کے ہنی مون کی جگہ کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 2022 کی سب سے بڑی بالی ووڈ شادی ہونے جا رہی ہے، یہ جوڑا 13 سے 15 اپریل کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی مہندی کی تقریب 13 اپریل کو ہوگی جس کے بعد سنگیت کی تقریب ہوگی اور پھر شادی کی تقریب ہوگی۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنے ہنی مون کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "رنبیر اور عالیہ نے جنوبی افریقہ میں اپنے ہنی مون سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بیرون ملک نئے سال کا جشن منانے کے بعد، جوڑے نے دوبارہ افریقہ میں سفاری لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔”دوسری جانب کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ 17 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات 13 اپریل کو شروع ہوں گی۔