وکٹوریہ بیکھم کے 25 سال سے ایک ہی کھانا کھانے پر طبی ماہرین کا انتباہ

لندن،مارچ۔سابق انگلش اسٹار فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے اپنی گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کے متعلق چند ہفتے قبل مسلسل ایک ہی کھانا کھانے کا حیران کن انکشاف کیا تھا، جس کے بعد طبی ماہرین کی طرف سے لوگوں کو ایک ہی کھانا مسلسل کھانے کے متعلق وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی روزنامے کے مطابق 46سالہ ڈیوڈ بیکھم نے کہاتھا کہ ’’وکٹوریہ بیکھم گزشتہ 25سال سے روزانہ ایک ہی طرح کا کھانا کھا رہی ہیں اور جس روز وہ بھولے سے کوئی الگ چیز کھاتی ہیں، مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔‘‘طبی ماہرین کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اتنے عرصے تک مسلسل ایک ہی کھانا کھانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس طرح کئی ضروری غذائی اجزاء￿ سے ہمارا جسم محروم رہتا ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ بیکھم نے اپنی اہلیہ کی اس عادت کے متعلق مزید بتایا تھا کہ ’’مجھے کھانا شیئر کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ جب میں کوئی اچھی چیز کھا رہا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ساتھ بیٹھے تمام لوگ وہ چیز کھائیں لیکن وکٹوریہ ہمیشہ ’گرلڈ فش‘ اورا سٹیمڈسبزی کھاتی ہیں۔لہٰذا میں کبھی اس کے ساتھ اپنی پسندیدہ چیز شیئر نہیں کر سکتا۔ کئی سال پہلے اس نے ایک رات الگ اشیاء￿ کھانے کے لیے منگوائی تھیں اور وہ میری زندگی کی بہترین رات تھی۔جب سے میں وکٹوریہ سے ملا ہو، تب سے وہ کھانے میں یہی دو چیزیں ہی کھا رہی ہیں۔‘‘

Related Articles