انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونییکشن کےاردو صحافت پی جی ڈپلومہ کورس میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن میں اردو صحافت میں پی جی ڈپلومہ کورس میں طلبا کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے داخلے کی تاریخ 21 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔
ادارے میں اردو صحافت سمیت الگ الگ پی جی ڈپلومہ کورس میں داخلے کا عمل ان دنوں بہت تیزی سے چل رہا ہے۔
اردو صحافت کا کورس ادارے کے نئی دہلی کیمپس میں چلتا ہے اور اس میں کل سترہ سیٹیں ہیں۔ اس سال داخلے کی آخری تاریخ 14اگست تھی، لیکن طلبا کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ادارے نے داخلے کی تاریخ 21 اگست تک بڑھا دی ہے۔ جبکہ ہندی،انگلش، ریڈیو اور ٹیلی ویژن ،اشتہار اور رابطہ عامہ جیسے کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 28اگست ہے۔
ملک کے کئی حصوں میں کورونا سے بگڑتے حالات اور سفر کرنے میں دشواری اور سماجی دوری کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ طے کیا گیا ہےکہ ان سبھی کورسوں میں داخلے کے لئے اس بار ،بیچلرس ، انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کے نمبرات کے علاوہ انٹرویو کی بنیاد پر داخلے ہوں گے۔
ادارے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس اکادمک سال 21-2020 کے سبھی پی جی ڈپلومہ کورس میں پہلے سمسٹر کی کلاسز صرف آن لائن ہونگی۔
ان سبھی پی جی ڈپلومہ کورس کی کلاسز اکتوبر میں ایک ساتھ شروع ہونگی،جس کی تفصیلی جانکاری بعد میں دی جائےگی۔
کورس کے بارے میں زیادہ جانکاری کے لئے ادارے کی ویب سائٹ www.iimc.gov.in اور اس لنک پر دیکھیں:
http://www.iimc.gov.in/WriteReadData/userfiles/file/vk2020/addmitionRevised2020/Urdu%20Journalism%20-%20Prospectus%2020-21.pdf

Related Articles

Check Also

Close