سونم کپور کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع
ممبئی،مارچ۔بولی وڈ انڈسٹری میں فیشنسٹا کے نام سے مشہور اداکارہ سونم کپور نے مئی 2018 میں آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔اب دونوں نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔اس جوڑے نے سونم کپور کے حمل کا اعلان انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ میں کیا۔پوسٹس میں جوڑے کی 3 تصاویر بھی تھیں جبکہ کیپشن میں ایک نظم تحریر تھی اور ہیش ٹیگ میں عندیہ دیا گیا کہ بچے کی پیدائش سال کی آخری سہ ماہی میں ہوسکتی ہے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے بچے کی پرورش بھرپور محبت اور سپورٹ سے کریں گے۔اس اعلان پر متعدد بولی وڈ اسٹارز نے انہیں مبارکباد بھی دی۔مادھوری ڈکشت، دیا مرزا، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپور خان، سوناکشی سنہا، رنویر سنگھ اور ورون دھون سمیت دیگر نے انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہارک یا۔خیال رہے کہ سونم کپور کافی عرصے سے بولی وڈ سے دور لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہیں۔شادی کے بعد سونم کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں اپنا نام تبدیل کرکے سونم کپور آہوجا کرلیا تھا۔مگر زیادہ دلچسپ بات یہ تھی کہ آنند آہوجا نے بھی اپنا نام بدل کر آنند ایس آہوجا کرلیا، یعنی اپنی بیوی کا نام اپنے نام کے آگے لگالیا۔