دسمبر 2024 سے پہلے ہندوستان کے پاس سڑک کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے برابر ہوگا: گڈکری

نئی دہلی، مارچ .روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ دسمبر 2024 سے پہلے ہندوستان میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ امریکہ کے برابر ہو جائے گا منگل کو لوک سبھا میں بجٹ سال 2022-23 کے لیے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت گرانٹس کے مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ اس سال کے آخر تک کشمیر سے دہلی آٹھ گھنٹے، کشمیر سے دہلی۔ ممبئی 20 گھنٹے، دہلی سے جے پور کا فاصلہ دو گھنٹے میں، دہلی سے دہرادون دو گھنٹے میں، دہلی سے امرتسر چار گھنٹے میں اور دہلی سے ممبئی 12 گھنٹے میں ایکسپریس ہائی وے سے طے کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے سات برسوں میں گنگا پر اتنے پل بنائے ہیں جو کہ آزادی کے بعد کے سالوں میں بنائے گئے پلوں کی کل تعداد سے زیادہ ہے۔
مسٹر گڈکری نے کہا کہ حکومت کا زور سڑکوں کی تعمیر کی نئی جدید عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کم قیمت اور بہتر معیار کی سڑکیں اور پل بنانے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 گرین ایکسپریس ہائی وے زیر تعمیر ہے جہاں الیکٹرک اور اس جیسی دیگر توانائی سے چلنے والی گاڑیاں چلیں گی جس سے مال برداری کے اخراجات میں کمی آئے گی، مسافروں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی اور ماحولیات کی حفاظت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک دن میں 38 کلومیٹر سڑک بن رہی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ جو سڑکیں ایک سے پانچ سال پرانی ہیں ان میں گڑھے نہیں نظر آئیں گے اور ان کے معیار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نے بتایا کہ ماحولیات کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ سڑکیں بناتے وقت درخت نہیں کاٹے جاتے بلکہ ان کی پیوند کاری کی جاتی ہے۔ دہلی کے دوارکا

Related Articles