شامی صدر کی محمد بن راشد اور محمد بن زائد سے ملاقاتیں

دبئی،مارچ۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے شام کے صدر بشار الاسد سے مالقات کی۔دبئی میں ہونے والی اس ملاقات میں شیخ محمد نے باور کرایا کہ امارات ،،، شام کے ساتھ تعمیری تعاون کے واسطے نئے راستے دریافت کرنے کا خواہاں ہے۔ ساتھ ہی تعاون کی ایسی صورتوں کے لیے کوشاں ہے جن سے دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بات دبئی حکومت کے میڈیا بیورو نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتائی۔ادھر ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان نے بھی شام کے صدر سے ملاقات کی۔ بن زائد نے ساحل سمندر پر واقع محل میں بشار الاسد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران میں دونوں ملکوں کے بیچ مختلف امور کے حوالے سے مشاورت اور رابطہ کاری کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث آئے۔ ان میں شامی اراضی کی وحدت کا تحفظ ، شام سے غیر ملکی افواج کا انخلا اور شام اور اس کے عوام کی سیاسی اور انسانی حمایت شامل ہے۔شیخ محمد بن زائد نے باور کرایا کہ متحدہ عرب امارات ،،، شام کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تا کہ شامی عوام کے استحکام اور بہبود سے متعلق امنگوں کو پورا کیا جا سکے۔یاد رہے کہ 2011ء میں شام کے بحران کے آغاز کے بعد یہ صدر بشار الاسد کا کسی بھی عرب ملک کا پہلا دورہ ہے۔

Related Articles