کرشمہ کپور کی شادی شدہ زندگی میں پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات

ممبئی ،مارچ۔90کی دہائی میں اداکارہ کرشمہ کپور جہاں انڈسٹری میں کامیاب اداکارہ کے طور پر چھائی رہیں وہیں ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی ناکام رہی۔کرشمہ نے 2004 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، اس جوڑے نے 2014 میں علیحدگی اختیار کی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کرلیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کرشمہ کپور کی شادی شدہ زندگی میں پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کرشمہ کا کہنا ہیکہ شادی کے فوراً بعد ہی سنجے اور ان کی والدہ نے ان پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔میڈیا کے مطابق کرشمہ نے انکشاف کیا کہ ہنی مون کے دوران ان کے شوہر نے انہیں اپنے دوست کیساتھ سونے پر مجبور کیا جس پر انہوں نے انکار کردیا، پھر شوہر نے اس بات پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔کرشمہ نے کہا کہ سابق شوہر انہیں پیسوں کے حوالے سے تنگ کرتے تھے جبکہ سنجے کپور نے کرشمہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کرشمہ نے ان سے شادی ہی پیسے کیلئے کی تھی۔کرشمہ کے مطابق طلاق کی درخواست پر بھی سنجے نے ان پر تشددکیا اور والدہ سے بھی انہیں تھپڑ مارنے کو کہا۔ادکارہ نے کہا کہ حمل کے دوان انہیں لباس فٹ نہیں آرہا تھا لیکن ساس چاہتی تھیں کہ وہی لباس پہنوں جس پرسنجے نے اپنی والدہ سے تھپڑ مارنے کا کہا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے شادی کے باوجود سابق شوہر پہلی بیوی سے تعلقات میں تھے اور جب یہ بات آشکار ہوئی تو سنجے نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے تشدد کیا۔کرشمہ کے والد رندھیر کپور بھی داماد کو تھرڈ کلاس آدمی قرار دے چکے ہیں۔

 

Related Articles