مراکشی ایئر لائنز اوراسرائیلی فضائی کمپنی میں کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ
رباط،مارچ ۔ کل پیر کو مراکش کی رائل ایئر اور اسرائیل ایئر لائنز نے کاسا بلانکا اور تل ابیب کے درمیان فضائی رابطے پر کوڈ شیئرنگ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔رائل ایئر ماروک جو کہ ملک کی واحد قومی فضائی سروس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں فریقوں کے درمیان یہ معاہدہ کاسا بلانکا اور تل ابیب کو جوڑنے والی براہ راست لائن کے لیے مراکش ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز کے موقع پر ہوا ہے۔بیان میں معاہدے کے بارے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم مراکش کی قومی فضائی کمپنی کے تل ابیب کے پہلے سفر میں مراکشی تاجر شامل تھے، جن کا دورہ منگل تک جاری رہے گا۔اتوار کو رائل ایئر ماروک نے کاسا بلانکا اور تل ابیب کے درمیان اپنی باقاعدہ پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کیا۔10 دسمبر 2020 کو اسرائیل اور مراکش نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سنہ 2000ء میں دوسری فلسطینی انتفاضہ کے بعد تعلقات معطل ہوگئے تھے۔22دسمبر2020ء کو مراکش کی حکومت نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔