10 سال کی عمرمیں قریبی رشتے دار نے مجھے ہراساں کیا
جنس تبدیل کراکے خواجہ سرا بننے والے بھارتی فیشن ڈیزائنر کا حیران کن انکشاف
ممبئی،مارچ۔ بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر سائشا شندے کا کہنا ہے کہ انہیں 10 سال کی عمر میں فیملی کے ہی ایک شخص نے جنسی ہراساں کیا تھا۔ٹی وی رئیلٹی شو "لاک اپ” میں سائشا شندے نے بتایا کہ وہ جب 10 سال کے تھے تو انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیملی کے جس شخص نے انہیں ہراساں کیا وہ ان سے چند ہی سال بڑا تھا۔ جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو انہیں پتا بھی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے لیکن جب وہ بڑے ہوئے تو انہیں اس کا احساس ہوا۔خیال رہے کہ ایک سال پہلے تک یہ اسو پرل کے نام سے جانے جاتے تھے تاہم انہوں نے سنہ 2021 میں اپنی جنس تبدیل کرائی اور خواجہ سرا بن گئے۔ سائشا شندے بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنر ہیں۔ حالیہ مس ورلڈ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے بھارت کی ہرناز سندھو نے انہی کا ڈیزائن کیا ہوا گاؤن پہنا تھا۔