الجزائری نوجوان طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا!

پیرس،مارچ۔الجزائر میں سوشل میڈیا پر ایک الجزائری نوجوان کی خبر نے ہلچل مچا دی۔ نوجوان نے جان لیوا انداز اختیار کرتے ہوئے فرانس کا سفر کیا تھا۔ جی ہاں یہ نوجوان الجزائری فضائی کمپنی کے طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر پیرس پہنچا۔ الجزائر کے صوبے قسنطینہ میں پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مذکورہ طیارے کی پرواز بدھ کے روز قسنطینہ کے محمد بو ضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ایک ویب سائٹ پر جاری وڈیو کلپ کے مطابق اس نوجوان مسافر کا پول طیارے کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے پہنچنے پر کھلا۔ اس موقع پر وہ طیارے کے نچلے حصے میں نمودار ہوا اور اس کے چہرے پر خوف کے مارے ہوائیاں اڑ رہی تھی۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ الجزائر کے ہوائی اڈوں پر انتہائی سخت ضابطوں کے باوجود یہ نوجوان طیارے کے نچلے حصے کے پاس کیسے پہنچا۔الجزائر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

 

Related Articles