جنسی زیادتی کا معاملہ،برطانوی شہزادہ اینڈریونے تصفیے کی رقم ادا کردی

نیویارک،مارچ۔جنسی زیادتی کے معاملے پربرطانوی شہزادہ اینڈریونے زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون ورجینیا جوفرے کو تصفیے کی رقم ادا کردی۔غیرملکی میڈیا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کی وکیل کے حوالے سے بتایا کہ شہزادے نے زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون ورجینیا جوفرے کوتصفیے کی رقم ادا کردی ہے۔رقم کی ادائیگی کے بعد ورجینیا جوفرے نے 62 سالہ شہزادہ اینڈریو کیخلاف امریکی عدالت میں دائرکیا گیا کیس واپس لے لیا ہے۔شہزادہ اینڈریو کی وکیل نے تصفیے میں ادا کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو پرامریکی خاتون ورجینیا جوفرے نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں اس وقت انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ نابالغ تھیں۔ورجینیا جوفرے نے شہزادہ اینڈریو پرامریکی عدالت میں جنسی زیادتی کا مقدمہ دائرکیا تھا۔ شہزادہ اینڈریونے ورجینیا جوفرے کوعدالت سے باہرتصفیے پرراضی ہونے کی صورت میں بھاری رقم ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جو ورجینیا جوفرے نے قبول کرلی تھی۔

Related Articles