سعودی عرب کے کن صوبوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے ؟

ریاض،مارچ۔سعودی عرب میں موسم اور ماحولیات کے محقق نزیہ الحیزان کے مطابق آئندہ بدھ کے روز سے مملکت کے کئی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔الحیزان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 16 مارچ بروز بدھ سے موسمی اضطراب کی توقع ہے۔ اس کے نتیجے میں برف باری ، تند و تیز ہوائیں اور درجہ حرات میں کمی دیکھنے میں آئے گی۔الحیزان کے مطابق موسم کی یہ صورت حال مملکت کے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گی۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں توقع ظاہر کی تھی کہ شمالی سرحد ، الجوف ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض صوبوں کے مختلف علاقوں میں 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریت کی آندھیاں چلیں گی۔ اس دوران حد نگاہ تقریبا ختم ہو جائے گی۔اسی طرح مملکت کے شمالی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی۔ اس دوران میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور جازان اور عسیر صوبوں کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

Related Articles