جیجی حدید کا فلسطین اور یوکرین کے لوگوں کیلئے عطیہ دینے کا اعلان

نیویارک،مارچ۔فلسطینی نڑاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے فلسطین اور یوکرین میں جنگ سے متاثر ہونیوالے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جیجی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلسطین اور یوکرین میں جنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ ’وہ 2022 کے موسم خزاں کے فیشن شوز سے ہونے والی اپنی کمائی کو ان لوگوں کے لیے عطیہ کریں گی جوکہ یوکرین میں جنگ سے متاثر ہیں اور ساتھ ہی وہ ان لوگوں کے لیے بھی اپنی حمایت برقرار رکھیں گی جوکہ فلسطین میں اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہیں‘۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ہماری آنکھیں اور دل تمام انسانی ناانصافیوں کے لیے کھلے ہونے چاہئیں‘۔ اْنہوں نے لکھا کہ’دعا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کو سیاست سے بالاتر، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر بطور بہن بھائی دیکھیں‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’کیونکہ آخر میں جنگ کی صورتحال میں لیڈرز کو نہیں بلکہ صرف معصوم لوگوں کو ہی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے‘۔خیال رہے کہ یوکرین میں جاری روسی جارحیت کے خلاف دنیا بھر سے اداکار، موسیقار، کھلاڑی اور دیگر مشہور شخصیات اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔عالمی برادری سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کرے جو اس تنازع کا شکار ہو کر اپنے ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

9 P.S.I. 34
Entertainment

Related Articles