گوا کے گورنر ملک کا میگھالیہ تبادلہ،کوشیاری کو گوا کا چارج
نئی دہلی،گوا کے گورنر ستیہ پال ملک کا تبادلہ میگھالیہ کیا گیا ہے،جبکہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری گوا کے گورنر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
راشٹرپتی بھون سے منگل کو جاری ریلیز کے مطابق،صدر رام ناتھ کووند نے مسٹر ملک کو گوا سے ہٹاکر میگھالیہ کا گورنر مقرر کیا ہے۔اس کے نتیجہ میں گوا کے گورنر کی خالی سیٹ کا اضافی چارج مسٹر کوشیاری کو سونپا گیا ہے۔
یہ دونوں تقرریاں ان کے کام کاج سنبھالنے کے دن سے موثر ہوں گی۔