مودی، شاہ اور راج ناتھ کی یوپی انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل

نئی دہلی، مارچ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ شروع ہونے کے بعد ووٹروں سے اپنے حق رائے دہی کا بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، اتر پردیش میں جمہوریت کا تہوار آج اپنے چھٹے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ تمام ووٹرز سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ساتھ اس میلہ میں ضرور شرکت کریں۔ آپ کا ایک ووٹ، جمہوریت کی طاقت!‘‘ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آج اتر پردیش میں چھٹے مرحلے کی پولنگ ہے۔ انہوں نے کہا، میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ بدعنوانی اور کنبہ پروری سے پاک ایک مضبوط حکومت ہی اتر پردیش کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتی ہے۔ اس لیے ریاست کو ترقی کی راہ میں سب سے آگے رکھنے کے لیے تندہی سے ووٹ دیں‘‘۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا’’آج اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا چھٹا مرحلہ ہے۔ تمام ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور ووٹ ڈالیں۔ آپ کا ووٹ نہ صرف جمہوریت کو مضبوط کرے گا بلکہ ایک نئے اتر پردیش کی تعمیر میں بھی مدد کرے گا۔

 

Related Articles