نیٹ،جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا
نئی دہلی،سپریم کورٹ نے ’نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنٹ ٹیسٹ ،این ای ای ٹی‘ اور جوائنٹ اینٹرنس ٹیسٹ ،جے ای ای ،کو ملتوی کرنے سے متعلق عرضی پیر کو خارج کردی۔
نیٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کےلئے جبکہ جے ای ای انجینئرنگ کورسز میں رجسٹریشن کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
جسٹس ارون کمار مشرا،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں سب کچھ روکا نہیں جا سکتا۔جسٹس مشرا نے کہا،’’کیا ملک میں سب کچھ روک دیا جائے؟(بچوں کا)قیمتی سال یوں ہی برباد کردیا جائے؟‘‘
بینچ نے کہا کہ اس نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلوں کو ریکارڈ میں لیا ہے کہ جے ای ای اور نیٹ امحتانات مناسب احتیاط کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔
کوویڈ 19 کی وبا کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر ستمبر میں مجوزہ جے ای ای مین اور نیٹ یوجی سی امتحانات کو ٹالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔گیارہ ریاستوں کے 11 طلبہ نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کوویڈ 19 کے معاملوں کی تعداد کے پیش نظر جے ای ای مین اور نیت یوجی سی امتحانات ملتوی کرنے کی اپیل کے ساتھ سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔