منی پور میں دھماکہ ،آئی ٹی بی پی کے دو سلامتی اہلکار زخمی

امپھال،فروری۔ ہندوستان – تبت سرحد ی پولیس کے دو اہلکار ککچنگ ضلع کے وانگو ٹیرا میں اتوار کی رات آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ آئی ٹی بی پی سکیورٹی اہلکار علاقے کا معائنہ کررہے تھے تبھی دھماکہ ہوگیا۔زخمی گورو رائے اور گریجا شنکر کو علاج کےلئے فوراً اسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور علاے کا محاصرہ کیا۔منی پور کے ہپتا کانگجی بنگ میں پیر کو کانگریس رہنما راہل گاندھی اور منگل کو لووانگپوکپا میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی کے پیش نظر علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔منی پوراسمبلی الیکشن کےلئے 28 فروری اورپانچ مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔

Related Articles