نیم خودمختارعراقی صوبہ کردستان کے وزیر داخلہ صدارتی امیدوار نامزد

بغداد،فروری۔عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری کو صدارت کی دوڑ سے باہر کیے جانے کے بعد ’’العربیہ‘‘ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے صدری تحریک اور خودمختار اتحاد کے ساتھ مشاورت کے بعد ریبر بارزانی کو عراق کی صدارت کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔دریں اثنا "خودمختاری” اتحاد سے تعلق رکھنے والی عراقی پارلیمنٹ کے رکن میشان الجبوری نے عراقی جمہوریہ کے نئے صدر ریبر احمد بارزانی کو امیدوار نامزد کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ریبر بارزانی اس وقت کردستان صوبے کے وزیر داخلہ ہیں اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی میں نوجوان رہ نما ہیں۔یہ اعلان اتوار کو عراقی جمہوریہ کی صدارت کے لیے ہوشیار زیباری کی امیدواری کو روکنے کے وفاقی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔اتوار کو وفاقی عدالت نے عراقی جمہوریہ کی صدارت کے لیے کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔عراقی آئین پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کے 30 دن کے اندر جمہوریہ کے صدر کے انتخاب کا انتظام کرتا ہے۔فیڈرل کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مطابق صدارتی انتخابی اجلاس میں پارلیمنٹ کے 329 ارکان میں سے دو تہائی ارکان کی موجودگی کے ساتھ ساتھ امیدوار کے نام کی منظوری کے لیے دو تہائی کی منظوری بھی ضروری ہے۔

Related Articles