شکتی کپور، لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں کیوں نہیں آئے؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، لتا منگیشکر کے انتقال کے وقت شکتی کپور ممبئی میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ اپنی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں سے اْن کا آنا ممکن نہیں تھا۔شکتی کپور ممبئی کے باہر ایک ایسے ببل میں شوٹنگ کر رہے تھے جسے وہ توڑ نہیں سکتے تھے اور اگر وہ ممبئی آتے تو کورونا وائرس کی وجہ سے بنایا گیا وہ ببل ٹوٹ جاتا اور پروڈیوسر کو لاکھوں کا نقصان ہوتا جبکہ ببل میں شکتی کپور کے دوبارہ داخل ہونے سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔یہ ببل ایک ویب شو کے لیے بنایا گیا تھا جس کے لیے شکتی کپور نے دستخط کیے تھے۔ اس کے علاوہ اس شو کے لیے عملے کے بہت سے ارکان بیرون ملک سے آئے ہیں اور کافی حد تک قرنطینہ کرنے کے بعد اس میں داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل عرصے سے راج کرنے والی بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر حال ہی میں انتقال کر گئیں۔92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

Related Articles