افغان کرکٹر راشد خان کے اہلخانہ لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھیں گے

لاہور،فروری۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی کے ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے۔لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ راشد خان کی فیملی کے ارکان کرکٹر کو پہلی مرتبہ پاکستان میں ایکشن میں دیکھیں گے، راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں جن کی گزشتہ سیزن خواہش پوری نہ ہو سکی تھی۔ثمین رانا نیلاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا سے متعلق کہا کہ وہ دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ثمین رانا نے لاہور میں میچز سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں، لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔انہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فینز اسٹیڈیم آئیں، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔سی او او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ لاہور میں کنڈیشنز اور خاص طور پر اوس سب کے لیے چیلنج ہوگی، پی سی بی انتظامات کر رہا ہے، امید ہے کہ اوس کے اثرات کم ہوں گے، چیلنجز تو رہتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا زیادہ سے زیادہ شہروں میں ہونا بہت ضروری ہے۔

 

Related Articles