اداکارہ سارہ علی خان کو اپنی سپاٹ گرل کے ساتھ مذاق کی ویڈیو شیئرکرنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں،اداکارہ نے اپنی سپاٹ گرل کے ساتھ ایک مزاحیہ انداز میں ویڈیو شیئر کی جس کے بعد صارفین ان پر برس پڑے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں، اسی طرح گزشتہ دنوں اداکارہ سے ان کے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ کی زندگی کا بہترین مذاق کون سا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک عورت کو سوئمنگ پول میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ یہ ان کی سپاٹ گرل جھارو ہیں جنھیں وہ اپنے ساتھ ہمیشہ رکھتی ہیں,ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، لیکن صارفین کو ان کا یہ مذاق پسند نہیں آیا۔ایک صارف ابھیشیک مکرجی نے لکھا کہ ’’مجھے حیرانی ہے کہ اگر سارہ آخر تک جاتی تو کیا ہوتا، طاقتور کے لیے مذاق کرنا آسان ہے‘‘۔اسی طرح دیویکا لکھتی ہے کہ ’’یہ کوئی بہت اچھا کام نہیں،ایک کام کرنے والا دوسرے کام کرنے والے کے ساتھ ایسا کرے‘‘۔علیشہ لکھتی ہے کہ ’’اسے تو کام کی جگہ پر ہراسگی بھی کہا جا سکتا ہے‘‘۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مذاق لوگوں کے ساتھ نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے کسی کو چوٹ بھی پہنچ سکتی ہے۔