ملک میں کورنا سے اموات کی شرح 1.93فیصد

نئی دہلی، ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 944کورونا متاثرین کی موت کے درمیان کورونا اموات کی شرح کم ہوکر دو فیصد سے کم 1.93فیصد رہ گئی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پندرہ اگست کو پورے ملک میں 944کورونا متاثرین کی موت ہوگئی جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 49,980ہوگئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملک میں تیز رفتار سے ہورہی کورونا جانچ اور متاثرین کی فوری طورپر شناخت کی وجہ سے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح کم ہے۔ متاثرین کی وقت رہتے شناخت ہوجانے سے انہیں فوری طورپر ہوم آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ سنگین طورپر بیمار مریضوں کا علاج موثر طریقہ سے ہورہا ہے جس سے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 18جون کے 3.33فیصد سے کم ہوکر اب 1.93فیصد رہ گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ امریکہ میں محض 23دن میں, برازیل میں 95دن میں اور اسی طرح میکسیکو میں 141دن میں پچاس ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی موت ہوگئی تھی جبکہ ہندستان میں 156دن کے بعد مرنے والوں کی تعداد پچاس ہزار کے پار پہنچی۔

Related Articles