امریکی سفیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات
مقبوضہ بیت المقدس،فروری۔عبرانی "کان” چینل نے خبر دی ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے جمعے کو اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی سے ملاقات میں امریکی شہریت رکھنے والے بزرگ فلسطینی عمر اسعد کی شہادت کے پس منظر میں بات کی۔چینل نے عندیہ دیا کہ امریکا کی طرف سے بزرگ اسعد کی موت کے حالات کے بارے میں فوجی داری تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کے بعد ایک میٹنگ ہوئی تھی۔چینل کے مطابق کوچاوی نے بزرگ عمر اسعد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، جب انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کوچاوی نے کہا کہ اسعد کو اسرائیلی فوج کے جوانوں کی اخلاقی ناکامی کی وجہ سے شہید کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے 80 سالہ فلسطینی عمر عبدالمجید اسعد کو گزشتہ بدھ کی صبح سویرے کے وقت رام اللہ کے شمال میں وسطی مغرب میں واقع گاؤں جلجیلیہ میں گرفتار کیا اور اسے گھسیٹ کر 200 میٹر سے زیادہ دور تک لے گئے۔