ہندوستان پانچویں بار انڈر-19 کا عالمی چیمپئن بنا

نارتھ ساؤنڈ،  فروری  تیز گیند باز راج باوا (31 رن پر 5 وکٹ) اور روی کمار (34 رن پر 4 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی اور شیخ راشد اور نشانت سندھو (ناٹ آؤٹ 50) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔ہندوستان نے فائنل میں انگلینڈ کو 44.5 اوور میں 189 رن پر سمیٹنے کے بعد کچھ نازک لمحات سے گزر کر 47.4 اوور میں چھ وکٹ پر 196 رن پر خطاب ہندوستان کے نام ہوگیا۔ نشانت نے 48 ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا اور اگلی گیند پر سنگل کے ساتھ ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی، جب کہ دنیش بانا نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ کو ختم کیا۔ہندوستان نے اس سے قبل یہ خطاب سال 2000، 2008، 2012 اور 2018 میں جیتا تھا جب کہ اس شکست سے انگلینڈ کا 24 سال بعد بھی عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا نہیں ہوا۔ انگلینڈ نے یہ اعزاز صرف 1998 میں جیتا تھا۔

Related Articles