کرناٹک: سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک

صدر اور وزیر اعظم نے اظہار افسوس کیا

بنگلورو/نئی دہلی، اگست۔کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو سے 200 کلومیٹر دور بلین ہلی میں جمعرات کو لاری اور ٹیمپو کی ٹکر میں دو بچوں سمیت نو افراد کی موت ہو گئی اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ تماکورو ضلع کے بلینہلی گیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی طرف سے دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرین مزدور تھے اور رائچور ضلع کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹیمپو میں تقریباً 24 لوگ سوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ڈرائیور کرشنپا کی بھی موت ہوگئی۔صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کرناٹک میں سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔اپنے تعزیتی پیغام میں، محترمہ مرمو نے کہا، "کرناٹک کے تماکورو میں سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے۔ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔اس واقعہ پر تعزیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دودولاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا، ’’حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔مسٹر بومئی نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ ایک سڑک حادثے میں نو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ میں مرنے والوں کی روحوں کو سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔”

Related Articles