وزن میں کمی پر مداح کا سارہ سے دلچسپ سوال

ممبئی،فروری ۔بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے مداح کے وزن کم کرنے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔ سارہ علی خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا۔ اس دوران ایک مداح نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ واقعی اپنا وزن کم کرنے کے لیے پیزا چھوڑ دیں۔ اس پر سارہ علی خان نے جواب دیا کہ آپ کھاسکتے ہیں، سارا نہیں اور اتنا سارا تو بالکل نہیں۔ واضح رہے کہ ایک مرتبہ فلموں میں آنے کے بعد سارہ علی خان نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کا وزن 96 کلوگرام تک تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ فلموں میں آنے سے قبل بہت زیادہ پیزا کھایا کرتی تھیں۔

Related Articles