چنی کے خلاف پرانے مقدمات کھولنے بی جے پی کی بوکھلاہٹ عیاں: کانگریس
نئی دہلی، فروری ۔کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کو پنجاب میں ایک دلت لیڈر کا وزیر اعلی کا چہرہ بننے سے پریشانی ہورہی ہے اس لیے بغض نکالنے کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت مسٹر چنی کے خلاف ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی دلت مخالف ہے، اس لیے وہ مسٹر چنی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جان بوجھ کر ریاست میں کانگریس لیڈروں کے خلاف ایسی کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف کسان مخالف ہے بلکہ دلت مخالف بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے خلاف چھ سال پرانا مقدمہ جان بوجھ کر کھولا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف 30 سال پرانا کیس کھولا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر نے کہا کہ دلت لیڈر کے خلاف کارروائی کرنے سے پہلے وہ بتائیں کہ ان کی آمدنی 480 کروڑ روپے سے بڑھ کر 5000 کروڑ روپے سے زیادہ کیسے ہو گئی۔